کورونا وائرس : سعودی عرب کا غریب ممالک کیلئے 500ملین امداد کا اعلان
فائل فوٹوجدہ:سعودی عرب نےکورونا وائرس کیخلاف جنگ میں غریب ممالک کیلئے500ملین امداد کا اعلان کردیا جبکہ ریاست میں موجود تمام قانونی اورغیرقانی طور پرمقیم افراد کامفت علاج کیاجائےگا۔
سعودی عرب میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنےلگے،ریاست میں کیسز کی تعداد6ہزار380اوراموات 83ہوگئیں جبکہ 990مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کرفیو اورلاک ڈاؤن پر سختی سے کیاجارہا ہے،مکہ مکرمہ میں نیشنل گارڈزتعینات ہیں۔
وزارت صحت عوام کو گھروں پر رہنے کی تلقین کررہی ہے،چینی ماہرین کا 8رکنی وفد بھی سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نےبیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7دن تک قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےقانونی اورغیرقانونی طورپرمقیم افرادکےمفت علاج کا اعلان کیا ہے۔
مقامی فوڈ کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں فوڈپیکٹ گھروں میں دیئے جارہے ہیں۔
پاکستانی سفارت خانہ اورقونصلیٹ بھی پاکستانی متاثرہ افراد کی مخیرپاکستانیوں کے تعاون سے مدد کررہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔